خبریںشام

بشار الاسد کے زوال کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کا آغاز

شام میں نمائندگان مجلس (پارلیمنٹ) کے انتخابات کے لئے پولنگ مراکز پر ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

الاخباریہ السوریہ کے مطابق، یہ بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے اور احمد الشرع کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت کے قیام کے بعد ہونے والے پہلا الیکشن ہے۔

کمیٹی برائے اعلیٰ انتخابات کی ترجمان نوار نجمہ نے اعلان کیا کہ ملکی، عربی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ ان انتخابات کی کوریج کریں گے، اور ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

تاہم، السویدا صوبے کے کچھ شہریوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے اور انہیں غیر قانونی اور عوامی ارادے کی نمائندگی سے عاری قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حکومت کے کنٹرول سے باہر موجود 3 صوبے اور 8 ملین مہاجرین جیسے چیلنجز نے انتخابی عمل پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button