امریکہ کا وینزویلا کے قریب مشتبہ منشیات بردار کشتی پر نیا حملہ
امریکہ کا وینزویلا کے قریب مشتبہ منشیات بردار کشتی پر نیا حملہ
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ چند ہفتے کے دوران امریکی فوج نے وینزویلا کے قریب چوتھا حملہ کیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں وینزویلا کے ساحل کے قریب کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حملےجاری رہیں گےجب تک امریکی عوام پر حملے ختم نہیں ہوتے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل بھی وینزویلا سے منشیات لے جانے والی ایک تیز رفتار کشتی پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ منشیات فروش گروہوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی کارروائیاں مزید وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔
بعد ازاں، پیر کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انھیں اس تازہ حملے کی ویڈیو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے دکھائی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکا کے پاس اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ کشتی منشیات لے جا رہی تھی، تو ٹرمپ نے جواب دیا: ’’ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔ آپ صرف وہ سامان دیکھ لیں جو سمندر میں بکھرا پڑا تھا، کوکین اور فینٹانائل کی بڑی بڑی بوریاں ہر طرف پھیلی ہوئی تھیں۔‘‘