ایران

آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر النجفی کی پاکستانی زائرین کے لئے محفوظ حالات کی اپیل

آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر النجفی کی پاکستانی زائرین کے لئے محفوظ حالات کی اپیل

نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر النجفی سے عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد نے ملاقات کی، جس میں پاکستانی زائرین کی فلاح و بہبود پر گفتگو ہوئی۔
شیخ النجفی نے کہا کہ امام حسینؑ کی زیارت کے موقع پر بالخصوص زائرین کے لئے محفوظ، قانونی اور آرام دہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے زائرین کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے عراق اور پاکستان کے درمیان تعاون پر زور دیا تاکہ ان کے سفر کو محفوظ اور آسان بنایا جا سکے۔
پاکستانی سفیر نے زائرین کے لئے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور شیخ النجفی کی رہنمائی کو سراہا۔ دونوں فریقین نے زائرین کے لئے محفوظ اور منظم زیارت کے انتظامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا.

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button