افریقہ

نائجیریا میں کشتی حادثہ، 26 افراد ہلاک

نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 26 افراد جاں بحق

نائجیریا میں کشتی حادثہ، 26 افراد ہلاک ابوجا: نائجیریا کے سمندر میں کشتی حادثے کے دوران 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد تاجر تھے۔ حادثے میں 5 افراد کو بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار افراد یکم اکتوبر کی سالانہ تقریب کے لیے مارکیٹ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔ کشی میں سوار افراد کی درست تعداد سامنے نہیں آسکی اور حادثے کے دوران ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کشی میں کچھ ایسے افراد بھی سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق حادثہ شام ساڑھے 4 بجے پیش آیا۔ حکام کے مطابق مقامی رضا کار اور سرکاری اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اور لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button