افریقہ

اقوام متحدہ: مدغاسکر میں حکومت مخالف احتجاج میں 122 افراد ہلاک و زخمی

اقوام متحدہ: مدغاسکر میں حکومت مخالف احتجاج میں 122 افراد ہلاک و زخمی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ مدغاسکر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران کم از کم 22 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں مظاہرین اور راہگیر شامل ہیں۔
کچھ ہلاکتیں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہوئیں جبکہ دیگر تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کے باعث ہوئیں جو احتجاج سے غیر متعلق گروہوں نے انجام دیے۔

ہائی کمشنر وولکر ترک نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ "فوری، مکمل، آزاد اور شفاف” تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ حد سے زیادہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور بلاجواز گرفتار افراد کو رہا کریں۔

یہ مظاہرے، جو "جنریشن زیڈ” تحریک کی قیادت میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا سے شروع ہوئے، پہلے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف تھے لیکن اب صدر آندری راجولینا کے استعفے کے مطالبے تک جا پہنچے ہیں۔ دارالحکومت انتاناناریوو اور دیگر شہروں میں پیر کو ہونے والے احتجاج کے دوران آنسو گیس اور کئی مقامات پر براہِ راست فائرنگ کی گئی۔

اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون صرف انتہائی ناگزیر حالات میں جان بچانے کے لئے اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ احتجاج 2023 کے صدارتی انتخابات کے بعد سے سب سے بڑا شہری انتشار ہے، جو مدغاسکر کے جاری سماجی و معاشی مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button