آسٹریلیا

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ

فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ باہر نکل آئے منیلا، فلپائن میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث کئی شہروں میں عمارتیں لرزاٹھیں اورخوفزدہ شہری گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے،زلزلے کا مرکز جنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں تھا جبکہ زیر زمین گہرائی تقریباً 30 کلومیٹر بتائی گئی۔

حکام کے مطابق فوری طورپرکسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی طور پر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق جھٹکے کئی سیکنڈ تک جاری رہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی تاہم حکام نے شہریوں کو الرٹ رہنے اورآفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظرمحتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button