امریکی جیوفزکس یونین کا اعلیٰ ترین اعزاز ایک ایرانی کو ملا
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اروائن کے ممتاز پروفیسر سروش سروشیان کو امریکن جیوفزکس یونین کا سب سے اعلیٰ اعزاز "ولیئم بُوئی میڈل” عطا کیا گیا۔
یہ اعزاز، جو 1939 سے ہر سال اُن سائنس دانوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے بنیادی جیوفزیکل سائنسز کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو، سال 2025 میں پروفیسر سروشیان کو اُن کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ خاص طور پر آبی علوم اور بارش کے ڈیٹا سافٹ ویئر کی تیاری میں اُن کی کاوشوں پر یہ اعزاز ملا۔
یہ سافٹ ویئر دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لئے معاون ثابت ہو رہا ہے۔
پانی کے شعبہ کے ممتاز محقق کاوہ مدنی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا:
"پروفیسر سروشیان، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اروائن کے ممتاز استاد، ہمیشہ آبی علوم کے ایرانی محققین کے لئے باعثِ فخر رہے ہیں اور ہم میں سے بہت سے افراد نے اپنے تحقیقی سفر کے مختلف مراحل میں اُن کی بے لوث، عظیم الشان اور مخلصانہ حمایت سے فائدہ اٹھایا ہے۔”