شیعہ مرجعیت

چودہ معصومین علیہم السلام دنیا کی تمام جزئیات سے لے کر اس کے اختتام تک اور روزِ قیامت تک کے بارے میں جانتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

چودہ معصومین علیہم السلام دنیا کی تمام جزئیات سے لے کر اس کے اختتام تک اور روزِ قیامت تک کے بارے میں جانتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 6 ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس نکتہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہر ہفتے دو مرتبہ ہمارے نامۂ اعمال کا جائزہ فرماتے ہیں اور شبِ قدر میں ہمارے اعمال نامے پر ان کی مُہر لگتی ہے، فرمایا: حتیٰ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہمارے اعمال کے گواہ ہیں، اس سے پہلے کہ ہم اس دنیا میں آئیں۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: امام معصوم علیہ السلام کے علم کے سلسلہ میں مجموعی روایات سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام دنیا کی تمام جزئیات، اس کے اختتام اور روزِ قیامت تک مکمل آگاہی رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button