ہندوستان

ہندوستان: کشمیر میں ہارٹ اٹیک سے اموات میں تشویشناک اضافہ، سگریٹ نوشی سب سے بڑی وجہ

ہندوستان: کشمیر میں ہارٹ اٹیک سے اموات میں تشویشناک اضافہ، سگریٹ نوشی سب سے بڑی وجہ

کشمیر میں ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات میں تشویس ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اب یہ صرف عمر رسیدہ افراد تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ 25 سے 30 سال کے نوجوان بھی اس عارضے کا شکار ہو رہے ہیں۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سرینگر کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر خالد محی الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وادی میں نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس اور ہائی کولیسٹرول بھی اہم عوامل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سینے، بازو یا گردن میں کسی بھی قسم کے درد کو ہلکا نہ لیں، کیونکہ یہ ہارٹ اٹیک کی علامت ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے اس سے بچنے کے لئے منظم طرز زندگی، روزانہ ورزش، اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button