افریقہ

خرطوم میں جنگ؛ نظامِ صحت کو 14 ارب ڈالر کا نقصان اور اسپتالوں کی بحالی کی کوششیں

خرطوم میں جنگ؛ نظامِ صحت کو 14 ارب ڈالر کا نقصان اور اسپتالوں کی بحالی کی کوششیں

سوڈان کے ڈاکٹروں کے نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ خرطوم کے شعبۂ صحت کو جنگ کے باعث 14 ارب ڈالر کا بھاری نقصان پہنچا، تاہم 34 اسپتال اور 214 علاج کے مراکز دوبارہ خدمت کے نظام میں شامل ہو گئی ہیں۔

یہ واپسی علاج کے نظام پر دباؤ کم کرنے اور عوام کو بنیادی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ایک اہم قدم ہے، لیکن بے شمار چیلنجز اب بھی باقی ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کے مطابق 15 اپریل 2023 کو شروع ہونے والی جنگ نے خرطوم ریاست کے شعبۂ صحت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

القدس العربی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، 80 نجی اسپتالوں میں سے 73 اسپتال یا تو تباہ ہوگئے، یا لوٹ مار کا شکار ہوئے، یا انہیں فوجی چھاؤنی میں بدل دیا گیا، اور اس بحران کا مالی نقصان 14 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اس کے باوجود، سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ سال 2025 میں صحت کے شعبے کی بحالی کی کوششوں نے مثبت نتائج دیے ہیں۔

بحران کے عروج کے دوران صرف 7 اسپتال فعال تھے، لیکن اب 34 اسپتال اور 214 صحت کے مراکز خرطوم کے مختلف علاقوں میں دوبارہ کام کرنے لگے ہیں۔

اس پیش رفت نے اسپتالوں کے بوجھ کو کم کیا ہے اور شہریوں کے لئے بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے۔

تاہم، اب بھی 46 اسپتال خدمت کے نظام سے باہر ہیں اور انہیں فوری طور پر فنی و لوجسٹک مدد کی ضرورت ہے تاکہ طبی خدمات کی فراہمی دوبارہ بحال ہو سکے۔

سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک نے مجموعی صورتِ حال کو نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف محلّوں میں صحت کی خدمات کے معیار میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔

اس طبی ادارے نے مزید کہا ہے کہ بحالی کے عمل کو جاری رکھنے اور زیادہ وسیع تر مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خرطوم کے رہائشیوں کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں اور صحت کے حالات میں بہتری لائی جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ تباہی بہت زیادہ ہے، لیکن سوڈانی ڈاکٹروں کے نیٹ ورک اور دیگر اداروں کی کوششیں خرطوم کے شعبۂ صحت میں نسبتی استحکام کی نوید دیتی ہیں،

لیکن مکمل بحالی کا سفر اب بھی بین الاقوامی برادری اور مقامی حکام کی مسلسل توجہ اور تعاون کا تقاضہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button