ایشیاء

بدعنوانی، غصہ اور ٹیکنالوجی؛ ایشیا میں جدید بغاوتوں کے عوامل

بدعنوانی، غصہ اور ٹیکنالوجی؛ ایشیا میں جدید بغاوتوں کے عوامل

حالیہ دنوں نیپال، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش جیسے ایشیائی ممالک میں ہونے والی وسیع بغاوتیں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ کس طرح ڈھانچہ جاتی بدعنوانی، گہری نابرابری اور اجتماعی غصہ، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کی مدد سے تیزی سے منظم ہو کر سامنے آئے ہیں۔

یہ تحریکیں نہ صرف اندرونی سطح پر سیاسی تبدیلیاں لائی ہیں بلکہ خطے کی جیوپالیٹیکل رقابتوں کا بھی عکس ہیں۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

اس سال ستمبر میں نیپال ایسے ہنگاموں کی لپیٹ میں آیا جنہوں نے چند دنوں میں اس پُرامن ملک کے سیاسی و سماجی ڈھانچے کو بدل ڈالا۔

بی بی سی فارسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا 26 انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ نوجوان نسل کے وسیع غصے کا سنگ میل بنا، جنہوں نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر اپنے احتجاج کو تیزی سے منظم کیا اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔

انڈونیشیا اور بنگلہ دیش بھی ان ہنگاموں کی مثالیں ہیں۔

رائٹرز کے مطابق انڈونیشیا میں پارلیمانی اراکین کی زیادہ تنخواہوں کے خلاف احتجاج نے ایسی بغاوت کو جنم دیا کہ حکومت کو یہ تنخواہیں کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بنگلہ دیش میں تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال آزادی کے بعد سب سے بڑی بغاوت دیکھنے کو ملی۔

یہ وہ بغاوت تھی جس کے نتیجے میں معروف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو ملک چھوڑنا پڑا اور عبوری طور پر نوبل انعام یافتہ ماہرِ معیشت، محمد یونس نے قیادت سنبھالی۔

ان تبدیلیوں کا مشترکہ نکتہ یہ ہے کہ ان میں وسیع بدعنوانی، معاشی نابرابری اور روایتی اداروں کی ناکامی نمایاں ہے۔

مگر جس عنصر نے ان نارضایتیوں کو منظم تحریکوں میں بدلا، وہ نوجوان نسل اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا نمایاں کردار تھا، جس نے بغیر کسی قائد کے تیزی سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ احتجاج صرف داخلی مسائل تک محدود نہیں ہیں؛ جیسا کہ ماہرین نے اشارہ کیا ہے، خطے میں طاقتور ممالک جیسے بھارت اور چین کی اس صورتحال پر گہری نظر ہے۔

بھارت ایک بڑے کردار کے طور پر نیپال اور بنگلہ دیش میں اپنا اثر و رسوخ رکھتا ہے، جبکہ چین، جس نے خطے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے، استحکام اور سکون پر زور دیتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ہنگامے ایک عالمی رجحان کی مثال ہیں جہاں ڈھانچہ جاتی بدعنوانی، سماجی غصہ اور ٹیکنالوجی آپس میں جڑ کر سیاسی اور جیوپالیٹیکل سطح پر گہرے تغیرات پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button