جرمنی کی ایک ریاست میں مسلمانوں کے لئے عید الفطر اور عید الاضحی کی سرکاری تعطیل کا اعلان
جرمنی کی ایک ریاست میں مسلمانوں کے لئے عید الفطر اور عید الاضحی کی سرکاری تعطیل کا اعلان
جرمنی کے شمالی علاقے کی ریاست شلیس وگ۔ہولشٹائن کی مقامی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اس ریاست میں مسلمانوں کے لئے عید الفطر اور عید الاضحی کو سرکاری تعطیل کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔
وب سائٹ الساعة کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ریاستی حکومت اور اسلامی ثقافتی مراکز کی انجمن کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد کیا گیا۔
جرمن اخبار کلر ناخریشتن نے ریاست کی وزیرِ تعلیم دورِت اشٹائنکے کے حوالے سے لکھا:
"مسلمان ہماری سوسائٹی کا حصہ ہیں اور ہم اس حقیقت کو اس معاہدے کے ذریعہ تسلیم کرتے ہیں۔”
یہ معاہدہ ثقافتی و تعلیمی حقوق اور اسکولوں میں دینی تعلیم کے مواقع کو بھی شامل کرتا ہے۔
جرمنی کی وزارتِ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پانچ ملین چھ لاکھ (5.6 ملین) مسلمان آباد ہیں۔