شیعہ مرجعیت
زیارت امام رضا علیہ السلام سے ذہنی سکون ملتا ہے اور افسردگی کم ہوتی ہے: جرمن میں ہوئی ایک علمی تحقیق
زیارت امام رضا علیہ السلام سے ذہنی سکون ملتا ہے اور افسردگی کم ہوتی ہے: جرمن میں ہوئی ایک علمی تحقیق
جرمنی کی یونیورسٹی ٹیوبنگن میں ڈاکٹر کاتارینا مولر کی سرپرستی میں کی جانے والی ایک علمی تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت ذہنی صحت کی بہتری پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔
شیعہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس مطالعہ میں زائرین کی کیفیت کو زیارت سے پہلے، دوران اور بعد میں جانچا گیا اور ثابت ہوا کہ زیارت افسردگی، یاسیت اور اضطراب کو کم کرتی ہے۔
یہ تحقیق یہ بھی بیان کرتی ہے کہ یہ مذہبی تجربہ صرف معنوی پہلو تک محدود نہیں بلکہ شیعہ افراد کی انفرادی اور اجتماعی شناخت کو مضبوط بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔