افغانستانخبریںشیعہ میڈیا اور ادارے
مجتمع حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کابل میں حوزہ علمیہ خواہران کے پہلے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز

کابل افغانستان میں دفتر مرجعیت سے وابستہ مجتمع حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں تعلیمی سال کے پہلے سمسٹر کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ یہ امتحانات ذمہ داران، مدیران اور اساتذہ کی موجودگی میں منعقد ہو رہے ہیں۔ جن میں تقریباً دو سو طالبات شرکت کر رہی ہیں۔ اس مرکز میں فقہ، اصول، ادب، تفسیر اور تاریخ اسلام کے مضامین کے امتحانات ہو رہے ہیں۔ جن کا مقصد طالبات کی محنت، کوشش اور تعلیمی کارکردگی اور صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔