شام

سنتکام: شامی کیمپوں سے آوارگان کی واپسی ایک انسانی اور انسدادِ دہشتگردی اقدام ہے

سنتکام: شامی کیمپوں سے آوارگان کی واپسی ایک انسانی اور انسدادِ دہشتگردی اقدام ہے

امریکی مرکزی کمان (سنتکام) نے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے کیمپوں، خصوصاً الہول کیمپ سے اپنے گرفتار اور بے گھر شہریوں کو واپس لائیں۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سنتکام کے کمانڈر جنرل برَڈ کوپر نے نیویارک میں الہول کیمپ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ان کمزور گروہوں کی واپسی انہیں انتہا پسندی سے بچانے کے ساتھ ساتھ داعش کی دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی صلاحیت پر کاری ضرب ہے۔

اس سے قبل عراقی وزیر خارجہ فؤاد حسین اور صدر عبداللطیف رشید بھی ان غیر ملکی شہریوں کی جلد واپسی پر زور دے چکے ہیں تاکہ خطے کے امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button