پاکستان
پاکستان: کراچی میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا
پاکستان: کراچی میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کر گیا
کراچی کے جناح ہسپتال میں زیرِ علاج کانگو کا مریض انتقال کر گیا۔ جے پی ایم سی ہسپتال کے حکام کے مطابق 28 سال کے مریض کو تیز بخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 2 روز قبل جناح ہسپتال لایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس پر حکومت اور حفظان صحت کے اداروں کو سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ لوگوں کو اس وائرس سے بچایا جا سکے۔