پاکستان

نہ اوقاف کی زمینیں محفوظ اور نہ ہی ساز و سامان باقی ہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

نہ اوقاف کی زمینیں محفوظ اور نہ ہی ساز و سامان باقی ہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

لکھنو۔ حسین آباد ٹرسٹ میں جاری بدعنوانیوں اور وقف کی زمینوں پر ہو رہے ناجائز قبضوں کے خلاف آج 26 ستمبر کو نماز جمعہ کے بعد امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی کی قیادت میں آصفی مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام علماء، انجمنوں اور قوم کے ذمہ دار افراد سے احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حسین آباد ٹرسٹ میں افسروں کی بدعنوانی جاری ہے اور مسلسل اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے کئے جا رہے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ وقف کی ملکیت کا ساز و سامان بھی غائب کر دیا گیا ہے، گھنٹہ گھر کی اصلی گھڑی چوری ہو چکی ہے، ٹرسٹ کی زمینوں پر بھی قیمتی درخت تھے جنہیں کاٹ کر فروخت کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ دوسرے قیمتی سامان بھی موجود نہیں ہیں۔
امام جمعہ لکھنو نے کہا کہ ان تمام بدعنوانیوں کے ذمہ داری ضلع مجسٹریٹ اور ٹرسٹ کے متعلقہ افسران پر عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی ماہانہ لاکھوں روپے کی آمدنی ہے جس کا کوئی حساب و کتاب نہیں۔ لہذا ان تمام بدعنوانیوں اور ناجائز قبضوں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button