جو افراد بعض دینی مسائل کو نادانی یا غیر عمدی طور پر انکار کرتے ہیں وہ مرتد شمار نہیں ہوتے: ایۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
جو افراد بعضی دینی مسائل کو نادانی یا غیر عمدی طور پر انکار کرتے ہیں وہ مرتد شمار نہیں ہوتے: ایۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 30 ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اُن افراد کے بارے میں فرمایا جو بعض دینی مسائل کو قبول نہیں کرتے یا ان کے بارے میں تردید ظاہر کرتے ہیں، یا بعض مواقع پر کچھ دینی امور کا مذاق اڑاتے ہیں: اگر یہ افراد کلمہ شہادتین کا اقرار کرتے ہیں اور ضروریاتِ دین کے منکر نہیں ہیں تو وہ مرتد شمار نہیں ہوتے۔
معظم لہ نے اُس شخص کے بارے میں جو روزے کے واجب ہونے یا کسی اور واجب کا منکر ہو جائے، فرمایا: ایسے افراد مرتد شمار نہیں ہوتے، اور ارتداد کے موضوع اور اس کے احکام کے نفاذ میں ایسے افراد کے بارے میں اشکال وارد ہے، کیونکہ ارتداد کے دلائل اس طرح کے موارد پر منطبق نہیں ہوتے۔
انہوں نے مزید فرمایا: شرعی احکام، جن میں ارتداد بھی شامل ہے، کے اجرا کے لئے کچھ شرائط ہیں جو عموماً مکمل نہیں ہوتیں، لہٰذا ارتداد اکثر موارد میں شامل نہیں ہوتا اور اس کے متعلقہ احکام کے نفاذ پر بھی اشکال وارد ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔