امریکہ کے ڈیلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے دفتر پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک 2 زخمی
امریکہ کے ڈیلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے دفتر پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک 2 زخمی
مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق ڈیلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے فیلڈ آفس پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں، جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈیلاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ پولیس کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 6 بج کر 40 منٹ پر شمال مغربی ڈیلاس میں واقع دفتر میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے قریبی عمارت سے دفتر پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق 2 افراد کو گولی لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا میک لافلِن نے فاکس نیوز کے پروگرام فوکس اینڈ فرینڈز میں بتایا کہ آئی سی ای افسران واقعے میں محفوظ رہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ متاثرین میں آئی سی ای کے حراستی قیدی، مقامی سیکیورٹی یا قانون نافذ کرنے والے اہلکار شامل تھے۔