
لکھنو۔ انجمن شبیریہ کے صاحب بیاض اکبر بیگ (مراد علی) کے انتقال سے علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔
اکبر بیگ (مراد علی) مرحوم نے تقریبا نصف صدی تک انتہائی اخلاص اور سادگی سے نوحہ خوانی کی۔ "18 برس کے علی اکبر کا جنازہ”، "الیا الیا سکینہ سکینہ” اور "سکینہ ہم نہیں ہوں گے” جیسے نوحے سننے والا ہر عزادار کربلا کا احساس کرتا ہے۔
ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی علماء و ذاکرین، شعراء، انجمن ہائے ماتمی کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات اور مومنین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اکبر بیگ (مراد علی) مرحوم ریاکاری اور تصنع سے دور ایک مخلص نوحہ خوان تھے، جنہوں نے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی نوحہ خوانی کو خدمت سمجھا پیشہ نہیں بنایا۔