ایشیاء

سپر طوفان ’راگاسا‘ ہانگ کانگ کی جانب بڑھنے لگا، ریڈ الرٹ نافذ

سپر طوفان ’راگاسا‘ ہانگ کانگ کی جانب بڑھنے لگا، ریڈ الرٹ نافذ

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر طوفان ’راگاسا‘ کے پیش نظر چین میں ڈبل ریڈ الرٹ نافذ کردیا گیا ہے، صوبہ گوانگ ڈونگ کے 10 شہروں میں دفاتر، اسکولز، ٹرانسپورٹ، کاروباری سرگرمیاں اور پروازوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں 40 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ہانگ کانگ میں بھی سپر مارکیٹوں سے کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز فلپائن میں طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، درخت اکھڑ گئے، عمارتوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

سپر طوفان راگاسا 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بابویان جزائر سے ٹکرایا، جس سے فلپائن میں تباہی مچ گئی ہے۔

طوفان کے باعث جان لیوا اسٹارم سرج کا خدشہ ہے، اور سمندر کی لہریں 10 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں۔

فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، فلپائنی دارالحکومت منیلا سمیت کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابویان اور باتانس جزائر کے 20 ہزار مکین شدید خطرے میں ہیں، تائیوان میں بھی طوفان کے اثرات پہنچ گئے ہیں، جہاں سے 300 افراد کا انخلا کیا گیا، اور جنگلات اور ٹریل بند کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button