اسلامی دنیامصر
مصر کی قومی سلامتی کے لئے سینا میں فوج کی تعیناتی پر تاکید
مصر کی حکومت کے اطلاعاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ سینا اور دیگر علاقوں میں فوج کی تعیناتی اعلیٰ فوجی کمان کے جائزے کی بنیاد پر اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی موجودگی بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ہے اور اس کا مقصد دہشت گردی اور اسمگلنگ جیسے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
امریکی ویب سائٹ اکسیوس کے مطابق، اسرائیل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصر پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ اپنی فوجی تعداد میں کمی کرے۔
اسی دوران مڈل ایسٹ آئی نے لکھا کہ قاہرہ نے فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کئے جانے سے روکنے کے لئے شمالی سینا میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی زور دیا ہے کہ مصر کی موجودگی 1979 کے امن معاہدے کی دفعات کے مطابق ہونی چاہیے۔