خبریںشیعہ میڈیا اور ادارےیورپ

مؤسسہ امام صادق علیہ السلام ڈنمارک میں خدامِ حسینی کی قدرانی کے لئے تجلیلی جلسہ منعقد

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مؤسسہ امام صادق علیہ السلام نے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے خدمت گزاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی تجلیلی جلسہ منعقد کیا۔

یہ جلسہ مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نمایندہ خطیبِ حسینی حجۃ الاسلام شیخ عبدالحسن اسدی اور مؤسسہ امام صادق علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوا۔

جلسہ کا آغاز تلاوت قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد حجۃ الاسلام اسدی نے اپنے خطاب میں اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کو توفیق الہی اور انتخاب پروردگار قرار دیتے ہوئے حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی خدمت گزاری کے ثواب پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں، مؤسسہ امام صادق علیہ السلام نے خدامِ حسینی کی مختلف شعبوں میں کی گئی خدمات کو سراہا، جن میں میڈیا، کچن، انتظامات، حسینیہ کی داخلی نگرانی اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں، اور اس موقع پر 75 خدام کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button