افغانستان

هندوستان : 13؍سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

هندوستان : 13؍سالہ افغان لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

افغانستان کے 13؍سالہ لڑکے کی ’’جستجو‘‘ اسے دہلی لے آئی، جب وہ کسی طرح کابل سے اڑان بھرنے والے ایک طیارے کے لینڈنگ گیئر کے خانے میں گھس گیا، یہ بات سرکاری ذرائع نے پیر (22؍ ستمبر2025ء) کو بتائی۔ یہ واقعہ اتوار (21؍ستمبر2025ء) کی صبح تقریباً 11؍ بجے رپورٹ ہوا، جب کام ایئرلائنز کی پرواز نمبر RQ-4401 دو گھنٹے کے سفر کے بعد اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ایئرپورٹ پر پہنچی۔ تاہم، ذرائع کے مطابق اس کمسن کو اسی روز (21؍ستمبر2025ء) دوبارہ افغانستان بھیج دیا گیا، اور وہ اسی پرواز سے واپس روانہ ہوا۔ 

ایئرلائن حکام نے بتایا کہ پرواز کے دہلی پہنچنے کے بعد ایک 13؍ سالہ لڑکے کو طیارے کے قریب گھومتے ہوئے پایا گیا اور اس کی اطلاع فوراً ایئرپورٹ کی سیکوریٹی کنٹرول روم کو دی گئی۔ یہ لڑکا، جو قندوز شہر کا رہائشی ہے، ایئرلائن کے عملے نے پکڑ کرسینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس (CISF) کے حوالے کر دیا، جنہوں نے اسے پوچھ گچھ کیلئے ٹرمینل 3؍ لے جایا۔ 

اس نے حکام کو بتایا کہ وہ کابل ایئرپورٹ میں چھپ کر داخل ہوا اور کسی طرح اس طیارے کے عقبی مرکزی لینڈنگ گیئر خانے میں گھس گیا۔ اس نے کہا کہ اس نے یہ سب محض تجسس کی بنا پر کیا۔ ذرائع کے مطابق: ’’پوچھ گچھ کے بعد افغان لڑکے کو اسی پرواز کے ذریعے واپس بھیج دیا گیا جو تقریباًساڑھے بارہ بجے روانہ ہوئی۔ ‘‘کام ایئرلائنز کےسیکوریٹی اہلکاروں نے طیارے کے لینڈنگ گیئر خانے کی جانچ پڑتال کی تو وہاں سے ایک چھوٹا سرخ رنگ کا اسپیکر ملا، جو بظاہر اسی لڑکے کا تھا۔ مکمل معائنے اور تخریب کاری کے خلاف چیکنگ کے بعد طیارے کو محفوظ قرار دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button