اسلامی دنیاخبریںسعودی عرب
توافقِ ظہران الجنوب کی خلاف ورزی؛ سعودی بارڈر فورسز نے سیکڑوں یمنی شہریوں کو نشانہ بنایا
مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی بارڈر فورسز نے ظہران الجنوب معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ یمنی شہریوں اور افریقی مہاجرین کو صعدہ کی سرحدوں پر نشانہ بنایا
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کی آفیشل ویب سائٹ نے بتایا کہ رواں سال کے صرف پہلے 7 مہینوں میں 695 یمنی اور 92 ایتھوپیائی مہاجر جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اہلِ خانہ کو لاشیں تک لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ مجبوراً خفیہ طور پر اپنے پیاروں کو دفن کر رہے ہیں۔
انسانی حقوق کے اداروں نے ان اقدامات کو "منظم قتل عام” قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ان پرتشدد کارروائیوں کے ذریعہ سرحدی بفر زون بنانے اور یمن میں ایک نئی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔