اسلامی دنیاخبریںشام

شام میں پارلیمانی انتخابات 5 اکتوبر کو

شام میں الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی گئی، ایک تہائی نشستوں کا تقرر احمد الشرع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بشار الاسد کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے، پیپلز اسمبلی نے کہا کہ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔ پارلیمان کی 210 نشستوں میں سے ایک تہائی پر ارکان کی تقرری براہ راست احمد الشرع کریں گے۔

خیال رہے کہ اس انتخابات کے ذریعے شام 5 اکتوبر کو ایک نئی عوامی اسمبلی منتخب کرے گا، جو گزشتہ سال کے آخر میں بشار الاسد کے خاتمے کے بعد منتخب ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔

ایک تہائی نشستوں کے علاوہ باقی کا انتخاب انتخابی کمیشن کی زیر نگرانی مقامی کمیٹیاں کریں گی، چیمبر کو قانون سازی کی منظوری دینے کا کام سونپا جائے گا، تاکہ ریاستی اقتصادی پالیسیاں بحال ہوں اور شام کی خارجہ پالیسی کو نئی شکل دی جا سکے۔

شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد دسمبر میں بشار الاسد کی برطرفی کے بعد نئی پارلیمنٹ سے ’وسیع تر جمہوری عمل کی بنیاد‘ رکھنے کی بھی توقع ہے۔ تاہم ناقدین خبردار کرتے ہیں کہ موجودہ نظام شام کی پسماندہ کمیونٹیز کی مناسب نمائندگی نہیں کرتا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button