افغانستان
طالبان نے بگرام ایئربیس پر امریکہ سے کسی بھی معاہدے کو مسترد کر دیا
طالبان نے بگرام ایئربیس پر امریکہ سے کسی بھی معاہدے کو مسترد کر دیا
طالبان کی وزارتِ دفاع کے چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے اعلان کیا ہے کہ بگرام ایئربیس پر امریکہ کے ساتھ کوئی معاہدہ ممکن نہیں اور افغانستان کو اس کی ضرورت نہیں ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ یہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے جن میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کیا گیا تو "بُرے نتائج” پیش آئیں گے۔