خبریںدنیایورپ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فرانس نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

جرمن نشریاتی ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے دوران فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔

میکرون نے کہا کہ یہ فیصلہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کی حمایت کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ "اب امن کا وقت آگیا ہے”، خاص طور پر غزہ میں بڑھتی ہوئی پرتشدد کارروائیوں کے تناظر میں۔

انہوں نے حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی فوری رہائی، بمباری اور قتل عام کے خاتمے اور غزہ میں بے گھر کیے جانے والے عوام کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ میکرون نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست میں فرانسیسی سفارتخانہ کھولنے کا انحصار یرغمالیوں کی رہائی پر ہوگا۔

یہ اقدام برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطینی ریاست کے تسلیم کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے اسرائیل پر غزہ جنگ کے معاملے پر بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button