شیعہ مرجعیت

اللہ نے امامت نسل ابوطالب علیہ السلام میں رکھی ہے: مولانا سید قمر سلطان

اللہ نے امامت نسل ابوطالب علیہ السلام میں رکھی ہے: مولانا سید قمر سلطان

لکھنؤ۔ معروف قومی شخصیت سید اسلم زیدی کے چھوٹے بھائی سید ذکی مہدی (احسن) زیدی ابن سید حیدر مہدی زیدی مرحوم کے چالیسویں کی مجلس بعد نماز مغربین شاہی جامع مسجد تحسین گنج میں منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، اولا شعرائے کرام نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعدہ معروف عالم و خطیب مولانا سید قمر سلطان نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔

مولانا سید قمر سلطان نے سورہ سجدہ کی آیت 24 "اور ہم نے ان میں سے بعض کو ایسا امام و پیشوا قرار دیا ہے جو ہمارے حکم سے ہدایت کیا کرتے تھے چونکہ انہوں نے صبر کیا تھا اور وہ ہماری آیتوں پر یقین رکھتے تھے۔” کو سرنامہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: اسلام کے پہلے حصہ کا نام نبوت ہے اور دوسرے حصہ کا نام امامت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے غدیر تک نبوت ہے اور غدیر سے قیامت تک امامت ہے۔

انہوں نے مزید فرمایا: اللہ نے نبوت کو مختلف مقامات پر رکھا کہ مختلف ملکوں میں انبیاء علیہم السلام بھیجے۔ لیکن امامت کو صرف حضرت ابو طالب علیہ السّلام کے گھر میں رکھا۔

مولانا سید قمر سلطان نے یہ بتاتے ہوئے کہ امامت بھی نبوت کی طرح منصب الہی ہے، لوگوں کو اختیار نہیں کہ کسی کو امام معین کریں، فرمایا: امام کائنات کا امام ہوتا ہے، کسی زمین یا ملک سے مخصوص نہیں ہوتا اور نہ کوئی امام بنا سکتا ہے۔

مجلس ترحیم میں دینی، علمی، تعلیمی، سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button