امریکہ

امریکہ میں شادی کی تقریب کے شرکا پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ میں  شادی کی تقریب کے شرکا پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن۔ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کےشہر ناشوا کے ایک کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے شرکا پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ سکائی نیوز کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سکائی میڈو کنٹری کلب میں شادی کی تقریب کے دوران لوگ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے وہاں داخل ہو کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مقامی حکام نے شہریوں کو فی الحال کنٹری کلب سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔نیو ہیمپشائر سٹیٹ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات میں ناشوا پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button