شیعہ میڈیا اور ادارے
الشعائر میڈیا کے ڈائریکٹر کی آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے دیدار
الشعائر میڈیا کے ڈائریکٹر کی آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے دیدار
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے شہر مقدس قم میں بیتِ مرجعیت پر الشعائر میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل اور شیعہ سیٹلائٹ چینلز و ریڈیو نیٹ ورکس کی یونین کے صدر، حاج نصیر الشحمانی کو شرفِ ملاقات بخشا۔
اس ملاقات میں حاج نصیر الشحمانی نے اس میڈیا نیٹ ورک کی حالیہ دَور میں انجام پانے والی ثقافتی، سماجی اور میڈیا سرگرمیوں پر مختصر رپورٹ پیش کی اور اہل بیتؑ علیہم السلام کی معارف کے فروغ کے لیے ثقافتی و تبلیغی سرگرمیوں کی وسعت اور ارتقاء کے راستوں پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی نے اس ملاقات میں شیعہ میڈیا سرگرمیوں کی تقویت و توسیع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اہل بیتؑ علیہم السلام کی ثقافت کو عام کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔