سب کو عادل ہونا چاہیے
سب کو عادل ہونا چاہیے : آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رضوان اللہ تعالی علیہ
عدل صرف حکومتوں سے مخصوص نہیں ہے اور نہ ہی صرف رؤسا اور حکمرانوں سے اس کا مطالبہ کیا گیا ہے، جیسے یہ صرف دنیوی یا صرف اُخروی امور سے مخصوص نہیں ہے۔
بلکہ عدل ہر انسان کے لئے اور ہر کام میں پسندیدہ اور مطلوب ہے؛ لہٰذا بادشاہ اور حاکم پر لازم ہے کہ رعایا کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کریں۔
فاتح سردار کو چاہیے کہ جن لوگوں اور جن شہروں کو فتح کیا ہے، ان کے ساتھ عدالت سے کام لیں اور لشکر کو چاہیے کہ اس کی تمام جنگیں اور حملے حق اور عدل کے معیار پر ہوں۔
مرجعِ تقلید دینی اور دنیوی امور کی تدبیر میں عدل اختیار کریں۔ مرد کو چاہیے کہ بیوی اور بچوں کے ساتھ عدل سے برتاؤ کرے اور عورت کو چاہیے کہ گھر کے کاموں، شوہر داری اور بچوں کی تربیت میں عدل کو بروئے کار لائے۔
خلاصہ یہ کہ ہر مدیر، معلم، امیر اور مامور کو چاہیے کہ عدل کو اپنا شعار بنائے تاکہ اس کے اچھے نتائج حاصل کر سکیں۔
ماخوذ از کتاب عدالت زیر بنای حکومت، آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد شیرازی، صفحہ 122