اسلامی دنیاافغانستانخبریں

افغان طالبان نے زیر حراست بزرگ برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا

رواں سال کے شروع میں افغانستان میں حراست میں لیے گئے ایک بزرگ برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے قیدی برطانوی بزرگ جوڑے کو رہا کردیا، 80 سال کے پیٹر اور ان کی 76 سال کی اہلیہ باربی رینالڈز کو یکم فروری میں بامیان میں گھر واپس جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

حراست کے دوران جوڑے کو چار بار عدالت میں بھی پیش کیا گیا، برطانوی میڈیا کا کہنا ہے جوڑے کی رہائی قطر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔

قطری حکام کے مطابق جوڑے کو پہلے قطر منتقل کیا جائے گا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں برطانیہ روانہ کردیا جائے گا۔

برطانوی حکومت نے جوڑے کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے قطرکی سفارتی کوششوں کو سراہا ہے، پیٹر اور رینالڈز 1970 میں کابل میں شادی کی تھی، وہ گزشتہ 18 برس سے افغانستان میں ایک فلاحی تربیتی پروگرام چلا رہے تھے۔

طالبان کی جانب سے 12 سال سے زائد عمر کی لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اور خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے کے باوجود ان کے کام کو بظاہر مقامی حکام نے جاری رکھنے کی منظوری دے رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button