پاکستان

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ان تمام جہازوں پر لاگو ہے جو بھارتی ائیرلائنز یا آپریٹرز کی ملکیت ہیں اور ان کے زیر آپریشن ہیں یا ان سے لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button