پاکستان

پاکستان: راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں بڑا اضافہ

پاکستان: راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں بڑا اضافہ

راولپنڈی میں ڈینگی مکمل آوٴٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400 کراس کر گئی ہے۔

طبی ماہرین نے آئیندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاوٴ کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیے ہیں۔ کُل 4982897 گھر چیک کئے گئے جس میں 130336 گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17862 لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113 مقامات سے بھاری پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب بغیر بتائے غیر حاضر رہنے والے 13 اور جھوٹی رپورٹس دینے پر 3 ڈہنگی ورکرز معطل کردیے گئے ہیں

ڈینگی آپریشن میں لاروا برآمدگی پر 3894 مقدمات درج اور 1722 پراپرٹیز سیل کردی گئی ہیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 3304 چالان اور مجموعی 97 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button