ہندوستان

ہندوستان: اتراکھنڈ میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: رکن پارلیمنٹ بال بال بچے

ہندوستان: اتراکھنڈ میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: رکن پارلیمنٹ بال بال بچے

اتراکھنڈ کے گڑھوال سے بی جے پی کے ایم پی انیل بالونی بدری ناتھ نیشنل ہائی وے پر دیوپریاگ کے قریب ایک لینڈ سلائیڈنگ سے بال بال بچ گئے۔ وہ چمولی اور رودرپریاگ کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد رشی کیش جا رہے تھے۔

ایک لینڈ سلائیڈنگ دیکھ کر وہ اپنی گاڑی سے اترے اور علاقے کا معائنہ کرنے لگے۔ اسی دوران پہاڑ کا ایک بڑا حصہ اچانک گر گیا، جس سے انہیں گھبرا کر جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 18 ستمبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ 19 اور 20 ستمبر کے لیے پوڑی، نینی تال، دہرادون، باگیشور، پیتھورا گڑھ اور چمپاوت میں بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ہمالیائی ریاست میں قدرتی آفات کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش اور بار بار بادل پھٹنے سے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر نقصان، لینڈ سلائیڈنگ اور جانی نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button