ہندوستان

صرف بڑے امام باڑے کی سالانہ کروڑوں روپے آمدنی ہے، 24 سال سے کوئی حساب نہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

صرف بڑے امام باڑے کی سالانہ کروڑوں روپے آمدنی ہے، 24 سال سے کوئی حساب نہیں: مولانا سید کلب جواد نقوی

لکھنو۔ حسین آباد ٹرسٹ میں مچی لوٹ کے خلاف مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ لکھنو مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا: حسین آباد ٹرسٹ کے کیئر ٹیکر لکھنؤ ڈی ایم ہیں، جنہوں نے خود کو مالک سمجھ کر 30 فٹ زمین حکومت کو دے دی۔ جبکہ وقف کی زمین کسی کو نہیں دی جا سکتی۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے کمشنر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا: کمشنر نے ایل ڈی اے کو حسین آباد ٹرسٹ کی زمین دے دی جہاں ناپاک گلی بن گئی۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ افسران نے لوٹ مچا رکھی ہے، انکشاف کیا کہ تقریبا 18 سے 20 کروڑ روپے آمدنی حسین آباد ٹرسٹ کی صرف دکانوں کے کرائے سے ہے، جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔ صرف بڑے امام باڑے کی سالانہ کروڑوں کی آمدنی ہے، جو سب افسران کھا رہے ہیں اس کا کوئی آڈٹ نہیں ہے۔

امام جمعہ لکھنو نے کہا کہ 24 سال سے حسین اباد ٹرسٹ کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوا ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اربوں کا غبن ہو چکا ہے۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے مطالبہ کیا کہ حسین آباد ٹرسٹ کا پورا حساب کیا جائے، اسے شیعوں کے حوالے کیا جائے، اس کی ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں اصل رائل فیملی کے افراد اور قوم کی خدمت گزار علماء کو شامل کیا جائے۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ ایک شیعہ وقف ہے لیکن اس میں کوئی بھی شیعہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button