شیعہ مرجعیت

حق المارّہ جائز ہے، صرف شرائط کی رعایت ضروری: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

حق المارّہ جائز ہے، صرف شرائط کی رعایت ضروری: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ 24 ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے موجودہ دور میں پھلوں کی مہنگائی کے پیشِ نظر ’’حقِ المارّہ‘‘ کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: ’’حق المارّہ میں کوئی اشکال نہیں، البتہ اس کی شرائط کی رعایت لازمی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’حق المارّہ کی ایک شرط یہ ہے کہ انسان صرف پھل توڑنے کے مقصد سے اس باغ کی طرف نہ جائے جس کے پھل دیوار سے باہر نکلے ہوئے ہوں اور نہ ہی اپنی راہ اس غرض سے بدلے۔‘‘

معظم لہ نے فرمایا: ’’اگر کوئی شخص یہ جانتے ہوئے کہ اس راستے میں ایسا باغ ہے، اسی نیت سے اس راہ کا انتخاب کرے تاکہ اس کے پھل کھا سکے، تو یہ عمل جائز نہیں ہے۔‘‘

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: ’’یہ مسئلہ فقہاء کے درمیان اختلافی ہے اور اگر کسی کو معلوم ہو کہ باغ کا مالک راضی نہیں ہے تو اس صورت میں بھی حق المارّہ کا استعمال جائز نہیں۔‘‘

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button