خبریںشیعہ مرجعیت
آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے مختلف شخصیات کی ملاقاتیں

قم المقدسه میں آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے مختلف دینی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی۔
اس موقع پر حوزہ علمیہ علامہ ابن فہد حلیؒ کربلا کے مدیر، حجت الاسلام شیخ منتظر شهرستانی نے زیارتِ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے بعد مرجع عالیقدر کی خدمت میں حاضری دی اور ان کے گرانقدر ارشادات سے استفادہ کیا۔

اسی طرح کویت کے سابق رکن پارلیمان، حاج صالح عاشور نے بھی آیت اللہ العظمیٰ شیرازی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کویت کی شیعہ برادری کی صورتحال اور ان کو فراہم کی جانے والی خدمات پر رپورٹ پیش کی اور مرجع عالیقدر کی نصیحتوں اور رہنمائی سے فیضیاب ہوئے۔