پاکستان

بہار میں مسلم ووٹروں کے بڑے پیمانے پر اخراج پر وارننگ

بہار میں مسلم ووٹروں کے بڑے پیمانے پر اخراج پر وارننگ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ریاست بہار میں ووٹروں کے ناموں کو بڑے پیمانے پر حذف کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے انڈیا ایکسپریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بورڈ کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کا اقدام صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق عوام کے بنیادی حقوق اور ان کے مستقبل سے ہے۔

انہوں نے ریاست اتراکھنڈ میں "یکساں سول کوڈ” قانون کو بھی غیر آئینی اور دوسروں پر ہندو قوانین مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا۔

بورڈ نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے دفاع میں متحد رہیں اور اوقاف کے قانون میں ترمیم کے خلاف پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ ہندوستانی قانون میں "یکساں سول کوڈ” (یو سی سی) کا مقصد تمام شہریوں کے لئے مذہبی ذاتی قوانین کو ایک واحد سول کوڈ سے بدلنا ہے۔

ہندوستان میں گھریلو معاملات جیسے شادی، طلاق، وراثت، اور بچوں کی تحویل کو اب تک مختلف مذہبی روایات کے مطابق منظم کیا گیا تھا جیسے مسلمانوں، ہندوؤں، عیسائیوں اور پارسیوں میں سے ہر ایک کے اپنے اپنے قوانین ہیں۔

"یکساں سول کوڈ” ان مختلف قوانین کو ایک واحد سول کوڈ سے بدلنے کی کوشش ہے تاکہ تمام شہری بلا تفریق مذہب مساوی حقوق حاصل کر سکیں۔

اس قانون کو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی مخالفت کا سامنا ہے، جو اسے اپنے حقوق اور مذہبی اقدار کے تحفظ کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button