شام

الہول کیمپ؛ شام میں داعش کا ٹائم بم

الہول کیمپ؛ شام میں داعش کا ٹائم بم

عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے شام کے صوبہ حسکہ میں واقع الہول کیمپ کو ایک ” ٹائم بم” قرار دیا ہے جو بدستور سلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے بتایا کہ اس کیمپ میں داعش کے ارکان اور ان کے اہل خانہ موجود ہیں اور عراق یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ مل کر اسے مکمل طور پر بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کیمپ میں ان ممالک کہ جن کے شہری اس کیمپ میں موجود ہیں، کی تشویق کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس وقت 42 ممالک کے شہری الہول کیمپ میں موجود ہیں۔

الاعرجی نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی خاندانوں کی وطن واپسی رضاکارانہ طور پر جاری ہے اور اس کی کوئی سرکاری مخالفت درج نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button