کمبوڈیا ایئرپورٹ پر نماز خانہ مسلمان سیاحوں کے لئے ایک پرکشش اور خوبصورت مقام بن گیا
کمبوڈیا ایئرپورٹ پر نماز خانہ مسلمان سیاحوں کے لئے ایک پرکشش اور خوبصورت مقام بن گیا
کمبوڈیا نے دو بین الاقوامی ایئرپورٹ "ٹاچو” اور "سیم ریپ آنگکور” پر خصوصی نماز خانہ کھول کر مسلمان سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ایک اسٹریٹیجک قدم اٹھایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے "انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ٹورازم آن لائن میڈیا” کے حوالے سے بتایا: کمبوڈیا نے مسلمانوں کے لئے ایک پرکشش سیاحتی مقام بننے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ جگہ مسلمان مسافروں کی مذہبی ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور ان کے سفر کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔
13 ملین مسافروں کی سالانہ گنجائش کے ساتھ ٹاچو بین الاقوامی ایئرپورٹ اور آنگکور تاریخی کمپلیکس کے گیٹ وے کے طور پر ریپ آنگکور ایئرپورٹ نے نماز خانہ کی خصوصی سہولیات فراہم کی ہیں۔
یہ اقدام کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کے اسلامی سیاحت کے ترقیاتی منصوبے کے مطابق مذہبی بقائے باہمی کو فروغ دینے اور مسلمانوں کے لئے ایک اہم منزل کے طور پر ملک کی حیثیت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔