خبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے
کینیڈا میں عشرہ میلاد رسول اللہ و امام صادق صلواۃ اللہ علیہما میں جشن مسرت کا انعقاد
عشرہ میلاد رسول اللہ و امام صادق صلواۃ اللہ علیہما کی مناسبت سے کنیڈا کے شہر مونٹریال میں عالمی مرکز آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اور مرکز اسلامی ایرانیان میں جشن مسرت منعقد ہوا۔
اس جشن میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ صالح سیبویہ نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی حقیقی سنت کے احیاء، پیروی اور آگاہی کے سلسلہ میں فرمایا: اگر ایسا نہ ہوتا تو نام نہاد مذہبی اور فریبی بھیڑیے لوگوں کو دھوکہ دینے اور غیر اسلامی باتوں کو اسلام بتانے میں کامیاب نہ ہوتے۔
اس جشن میں اہل بیت علیہم السلام کی مدح کے عربی اشعار پڑھے گئے، مداحان اہل بیت علیہم السلام جناب میثم کرمی اور جناب مرزا احمد سیبویہ نے منقبت پڑھی اور آخر میں حاضرین کی پذیرائی کی گئی۔