صحت اور زندگی

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟

دہی ایک ایسی غذا ہے جسے بیشتر افراد کھانا پسند کرتے ہیں اور اس سے صحت کو مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

دہی کی بھی مختلف اقسام ہیں اور عام دہی کے مقابلے میں گریک یا یونانی دہی کو زیادہ بہتر قرار دیا جاتا ہے۔

مگر عام دہی بھی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، خاص طور پر اگر اس میں چینی کا اضافہ نہ کیا جائے۔

170 گرام دہی میں 107 کیلوریز، 8.92 گرام پروٹین، 2.64 گرام چکنائی، 12 گرام کاربوہائیڈریٹ، 12 گرام شکر اور 311 ملی گرام کیلشیئم جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دہی کو کھانے سے ہڈیوں کو بھی مضبوط بنایا جاسکتا ہے؟

جی ہاں واقعی مخصوص اوقات میں دہی کا استعمال ہڈیوں کے لیے اس کے فوائد کو بڑھا دیتا ہے۔

مضبوط ہڈیوں کے لیے کس وقت دہی کھانا چاہیے؟
ویسے تو دن میں کسی بھی وقت دہی کھانے سے ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔

جو لوگ اکثر دہی کھاتے ہیں، ان کی ہڈیوں کی کثافت عموماً دیگر افراد سے زیادہ ہوتی ہے۔

دہی میں کیلشیئم موجود ہوتا ہے جو کہ ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم غذائی جز ہے۔

اس کے علاوہ دہی میں وٹامن ڈی، پروٹین اور پرو بائیوٹیکس جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

مگر ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے دہی کھانے کا بہترین وقت بھی ہے۔

روزانہ ایک ہی وقت (جیسے ناشتے میں) دہی کھانے سے ہڈیوں کی صحت کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

اسی طرح ورزش کے بعد دہی کھانا بھی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ورزش کے بعد دہی کے استعمال سے ہڈیاں بننے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے ہڈیوں کی اچھی صحت کے لیے روزانہ کچھ مقدار میں دہی کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button