پاکستان
دہشت گردانہ حملے میں 12 پاکستانی فوجی ہلاک؛ تحریک طالبان پاکستان کے 35 عسکریت پسند مارے گئے
دہشت گردانہ حملے میں 12 پاکستانی فوجی ہلاک؛ تحریک طالبان پاکستان کے 35 عسکریت پسند مارے گئے
پاکستانی فوج نے اعلان کیا کہ تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے دوران کم از کم 12 فوجی مارے گئے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ 10 اور 13 ستمبر کے درمیان پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کاروائیوں میں 35 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کیا۔
پاکستانی فوج نے تحریک طالبان پاکستان کے ارکان کو "فتنہ خوارج” قرار دیا۔
حالیہ برسوں میں پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور اسلام آباد افغانستان پر اس گروپ پر قابو پانے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتا ہے، جبکہ اس الزام کی کابل نے تردید کی ہے۔