ہندوستان: سی پی رادھاکرشنن نے نائب صدر کا حلف اٹھایا
هندوستان: سی پی رادھاکرشنن نے نائب صدر کا حلف اٹھایا
نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں ایک پروقار تقریب کے دوران سی پی رادھاکرشنن نے ہندوستان کے 15ویں نائب صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت مرکزی وزرا اور بی جے پی رہنما شریک تھے۔
اس موقع پر تین سابق نائب صدور جگدیپ دھنکھڑ، ایم وینکیا نائیڈو اور حامد انصاری کی موجودگی نے تقریب کو مزید اہمیت بخشی۔ رادھاکرشنن نے حالیہ انتخاب میں اپوزیشن امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو 152 ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔ کل 767 ووٹوں میں سے انہوں نے 452 ووٹ حاصل کیے جبکہ ریڈی کو 300 ووٹ ملے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ رادھاکرشنن کا تجربہ جمہوری اداروں کو مضبوط کرے گا، جبکہ دیگر وزرا نے بھی اس کامیابی کو ملک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔