مؤمن خیانت نہیں کرتا: مولانا سید نقی مہدی
مؤمن خیانت نہیں کرتا: مولانا سید نقی مہدی
اجمیر۔ تاڑاگڑھ میں نماز جمعہ کے خطبہ میں امام جمعہ و جماعت مولانا سید نقی مہدی نے ایمانی اتحاد پر زور دیتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث بیان کی: "مؤمن مؤمن کا بھائی اور اس کی آنکھیں اور اس کا رہنما ہوتا ہے۔
مؤمن کبھی بھی کسی مؤمن کے ساتھ خیانت نہیں کرتا نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے دھوکہ دیتا ہے اور اگر اس کے ساتھ کوئی وعدہ کیا ہے تو اسے ضرور نبھاتا ہے۔”
مولانا سید نقی مہدی نے مومن کے حق کو بیان کرتے ہوئے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث بیان کی کہ امام جعفرصادق عليہ السّلام كى جانب سے مومن كے مندرجہ 7 حق ہیں۔
1۔ جو كچھ تم اپنے لئے پسند كرتے ہو، اپنے مومن بھائی كےلئے بھى وہى چيز پسند كرو اور جو اپنے لئے پسند نہيں كر تے اس كے لئے بھى پسند نہ كرو۔
2۔ جو بات اس كى ناراضگى كا سبب ہو، اس سے پرہيز كرو، اور اس كى خوشنودى حاصل كرنے كى كوشش كرو اور اس كى باتوں پرعمل كرو۔
3۔ اپنى جان، مال، ہاتھ، پاوں اور زبان كے ساتھ اس كى مدد كيا كرو۔
4۔ اس كى آنكھ كى مانند بنو اور اس كى راہنمائی كرو۔
5۔ ايسا نہ ہو کہ تم تو سيراب رہو اور وہ بھوكا اور پياسا رہ جا ئے، تم كپڑے پہنو اور وہ عريان ہو۔
6۔ اگر تمہارے بھائی كى خدمت كرنے والا كوئی نہيں، اس كے پاس اپنا غلام بھیجو جو اس كے كپڑے دھوئے، اس كے لئے كھانا تيار كرے اوراس كى زندگى كو سنوارے۔
7۔ اس كى قسم كا اعتبار كرو، اس كى دعوت كو قبول كرو، اس كى بيماری ميں عيادت كرو، اس كے جناز ميں شر كت كرو، اگر اسے كوئی ضرورت پيش ہو تو اسكے اظہار سے پہلے اسے پورا كرو اگر ايسا كر ديا تو يقين كرو كہ تم نے اپنى دوستى كو مضبوط اور مستحكم كر ديا ہے۔