عراق

عراقی سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک میں بچے ہوئے داعشیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا

عراقی سیکورٹی فورسز نے مغربی کرکوک میں بچے ہوئے داعشیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا

عراقی ذرائع نے شدت پسند سنی دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا تعاقب کرنے کے لئے مغربی کرکوک میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سیکورٹی فورسز کے آپریشنز ہیڈ کوارٹر کمانڈ نے اعلان کیا کہ دریائے الزاب سے متصل صدر النہر پر مشتمل علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مڈل ایسٹ نیوز نے یہ بھی بتایا کہ آپریشن درست انٹیلی جنس ڈیٹا اور شدت پسند سنی گروپ داعش کی باقیات سے منسلک مشکوک نقل و حرکت کی نگرانی کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔

بنیادی مقصد زمین کو مکمل طور پر پر امن بنانا اور اسے دہشت گرد عناصر کے غلط استعمال سے روکنا ہے۔

یہ آپریشن کرکوک سے ملحقہ دیہات اور علاقوں میں سیکورٹی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button