افغانستان

افغانستان زلزلے میں 5000 سے زائد مکانات تباہ : رپورٹ

افغانستان زلزلے میں 5000 سے زائد مکانات تباہ : رپورٹ

اقوام متحدہ کی ابتدائی جائزہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہلاکت خیز زلزلے نے افغانستان میں 5230؍ مکانات تباہ اور 672؍ کو نقصان پہنچایا ہے، جوکہ 49؍ دیہاتوں پر مشتمل ہیں۔
اب بھی زیادہ تر دور دراز دیہاتوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔اقوام متحدہ کے افغانستان میں انسانی ہمدردی امور کے دفتر کی سربراہ شینن اوواہارا نے بتایا کہ مشرقی افغانستان کے پہاڑی اور دشوار گزار راستے، جہاں ریختر اسکیل 6؍ درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا، وہ نقصان کا اندازہ لگانے میں بڑی رکاوٹ بنے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 25؍ سے 5ء6؍ شدت کے مسلسل آفٹر شاکس نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ زلزلہ 31؍اگست کو آیا تھا اور اس میں کم ازکم۰ 220؍افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس آفت سے 5؍ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ بچے ہیں۔ متاثرین میں وہ افغان بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان اور ایران سے زبردستی واپس بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button