خبریںدنیا

دوحہ میں اسرائیلی حملہ ناکام، حماس کا اعلیٰ وفد محفوظ رہا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران حماس کے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم وفد کے تمام اراکین محفوظ رہے۔

لبنانی چینل المیادین اور قطری ٹی وی العربی نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے حماس کے وفد پر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وفد کے اراکین اس حملے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

الجزیرہ ٹی وی نے بھی حماس کے ایک سینئر رہنما کے حوالے سے تصدیق کی کہ حماس کا وفد، جس کی قیادت خلیل الحیہ کر رہے تھے، اس اسرائیلی حملے میں محفوظ رہا۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب وفد غزہ میں جنگ بندی کے حالیہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے پر غور کے لیے اجلاس میں مصروف تھا۔

دوسری جانب سعودی چینل العربیہ اور الحدث نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ، زاہر جبارین، خالد مشعل اور نزار عوض اللہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ کیا کہ جنگی طیارے اور ڈرون اس کارروائی میں شامل تھے۔ مزید برآں، العربیہ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ اس آپریشن کے بارے میں امریکہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی اور واشنگٹن نے اس کی مکمل حمایت کی۔

یاد رہے کہ دوحہ کے علاقے "حی کتارا” میں چند گھنٹے قبل کئی زور دار دھماکے ہوئے، جن کے بعد دھوئیں کے بلند شعلے دور سے دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button